مئیر حیدرآباد رام موہن کورونا کے شکار

رام موہن نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں ہیں، وہ اس تعلق سے فکر مند نہیں ہیں۔ وہ الگ تھلگ کی معیاد مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اپنی جانچ کروائیں گے اور منفی آنے کے بعد پلازمہ کا عطیہ دیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) بی رام موہن کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں۔ رام موہن نے کہا کہ انہوں نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ 25 جولائی کو کورونا کا ریپڈ ٹسٹ کروایا تھا جس میں وہ مثبت پائے گئے ہیں جبکہ ان کے ارکان خاندان منفی پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد وہ الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تعلق سے فکر مند نہیں ہیں۔ وہ الگ تھلگ کی معیاد مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اپنی جانچ کروائیں گے اور منفی آنے کے بعد پلازمہ کا عطیہ دیں گے۔ اسی طرح دیگر افراد کے ساتھ مل کر تلنگانہ بھون میں پلازمہ کے عطیہ کا خصوصی کیمپ بھی قائم کیا جائے گا۔


رام موہن نے کہا کہ وہ گھر ہی سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس بھی منعقد کر رہے ہیں۔ شہر کے عوام کو انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ وبائی امراض سے بچنے کے لئے صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں، مچھروں کی افزائش کو روکنے کے اقدامات کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔