پری۔پول سروے پر مایاوتی برہم :یہ بی ایس پی کے خلاف بڑی سازش
مایاوتی نے کہا کہ کورونا قہر اور معاشی بدحال کی وجہ سے ملک میں جاری بے تحاشہ مہنگائی، غریبی و بے روزگای کی مار نے لوگوں کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔
اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایک نیوز چینل کے پری۔پول سروے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے کہا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کے حق میں کیا گیا سروے ہوا ہوائی اور گمراہ کن ہے جس سے لوگ گمراہ نہیں ہونگے۔
محترمہ مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ کورونا قہر اور معاشی بدحال کی وجہ سے ملک میں جاری بے تحاشہ مہنگائی، غریبی و بے روزگای کی مار نے لوگوں کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔ اس سے بی جے پی کے تئیں عوام میں اشتعال ہے اور ان کا ریٹنگ گراف کافی گرا ہے۔ ایسے وقت میں کل میڈیا کے ایک ہندی نیوز چینل کے ذریعہ یوپی میں اس بار اسمبلی کے انتخابا ت میں بی جے پی کے ووٹ فیصد گذشتہ بار کے 40فیصدی سے زیادہ دکھانے کا پری۔ پول سروے منظم نہیں بلکہ ہوا ہوائی اور گمراہ کرنے والا زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی۔ووٹرس کا سروے ویسے ہی گلے کے نیچے نہیں اترپارہا ہے جس طرح سے یہاں سال 2007 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے حق میں زبردست ماحول ہونے کے باوجود بھی اس وقت ہر پری۔پول سروے جانبدارانہ طریقے سے بی ایس پی کی حکومت سازی کی بات قبول نہیں کررہا تھا اور اس الیکشن میں بی ایس پی کو اکثریت حاصل ہوئی تھی۔
بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ سروے کا مقصد بی جے پی کو مضبوط دکھاتے رہنے سے زیادہ بی ایس پی کے لوگوں کی حوصلہ شکنی ہی زیادہ لگتا ہے جبکہ ان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ بی ایس پی کے لوگ پہلے سے ہی اس قسم کی سازشوں کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور اس سروے کے بھی بہکاوے میں قطعی نہیں آنے والے ہیں بلکہ اس سروے کو چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے اب وہ اور بھی زیادہ ضد، جوش ،ہمت و لگن سے کام کریں گے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ جیسے جیسے اسمبلی انتخابات نزدیک آتے جائیں گے ویسے ویسے بی ایس پی مخالف افراد کی سازش اور بھی زیادہ تنگ، گھناونی اور شرارتی نیوز میں بدلتے جائے گی۔جیسا کہ ہر الیکشن سے پہلے یہاں اکثر دیکھنے کو ملتا ہے۔ریاست میں دلتو،قبائلی،پسماندہ،مسلم ودیگر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ساتھ اعلی سماج خاص کر برہمن بی جے پی سے کافی ناراض ہیں۔اور بی ایس پی کے ساتھ کافی تیزی سے وابستہ ہورہے ہیں اس سے بی جے پی میں ہی نہیں ایس پی اور کانگریس بھی حواس باختہ ہے۔اور ان کی حواس باختگی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔