مایاوتی نے یوگی حکومت سے کسانوں کے سامنے پیدا کھاد بحران سے نجات دلانے کا کیا مطالبہ

مایاوتی نے اترپردیش میں بندیل کھنڈ سمیت ریاست کے دیگر علاقوں میں کھاد کی کمی سے پریشان کسانوں کا مدا ٹوئٹر پر اٹھاتے ہوئے حکومت سے اس مسئلے کا بلا تاخیر حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔

مایاوتی، تصویر یو ین آئی
مایاوتی، تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بی ایس پی کی سپریمو مایاوتی نے ریاست کی یوگی حکومت سے کسانوں کے سامنے پیدا کھاد کے بحران سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے اترپردیش میں بندیل کھنڈ سمیت ریاست کے دیگر علاقوں میں کھاد کی کمی سے پریشان کسانوں کا مدا ٹوئٹر پر اٹھاتے ہوئے حکومت سے اس مسئلے کو بلاتاخیر حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔

مایاوتی نے کہا کہ پورے یوپی اور خاص کر بندیل کھنڈ علاقے میں حکومت کسانوں کو وقت سے کھاد دستیاب نہیں کرا پا رہی ہے۔ جس سے پورے دن لائن میں لگے کئی کسانوں کی موت ہوگئی اور کافی بیمار بھی ہوگئے۔ مایاوتی نے مطالبہ کیا کہ ’’اس کافی تکلیف دہ و باعث فکر سنگین مسئلہ کا حل حکومت فوراً نکالے۔ بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے۔


قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بندیل کھنڈ کے للت پور ضلع میں کھاد تقسیم کی لائن میں کافی وقت تک کھڑے رہنے کی وجہ سے ایک کسان کی موت ہوگئی تھی۔ بندیل کھنڈ ریاست کے مختلف علاقوں میں کھاد کی مبینہ کالا بازار کی وجہ سے کسانوں کو کھاد نہیں مل پا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔