مایاوتی نے لکھنؤ میں طلب کیا پارٹی عہدیداروں کا اجلاس، لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں پر ذہن سازی متوقع
میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ بی ایس پی یوپی اسٹیٹ، تمام ڈویژنل اور تمام ضلعی سطحی سینئر عہدیداروں کا ایک اہم حکمت عملی اجلاس کا لکھنؤ میں انعقاد کرے گی۔
لکھنؤ: اتر پردیش میں سیاسی جماعتوں نے اب لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی مشن موڈ میں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تاہم بی ایس پی سمیت دیگر پارٹیاں بھی اپنی تیاریوں کو بہتر بنانے میں لگی ہوئی ہیں۔ اسی سلسلے میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو لکھنؤ میں پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔
بدھ کو ہونے والی میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بی ایس پی کے سربراہ نے کہا ’’اتر پردیش اور ملک میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور مساوات کے ساتھ آنے والے لوک انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال وغیرہ کے حوالہ سے بی ایس پی یوپی اسٹیٹ، تمام ڈویژنل اور تمام ضلعی سطحی سینئر عہدیداروں کا ایک اہم حکمت عملی اجلاس کا لکھنؤ میں انعقاد کرے گی۔‘‘
ذرائع کے مطابق ایس پی نے ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدوار کے لیے ذہن سازی شروع کر دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے کچھ لیڈروں کو اس کے لیے تیاری کرنے کو کہا گیا ہے۔ اکھلیش یادو بھی آنے والے انتخابات کو لے کر کافی جارحانہ نظر آ رہے ہیں۔
دوسری طرف بی جے پی پچھلے کچھ دنوں سے ہر لوک سبھا سیٹ پر منتھنی کر رہی ہے۔ ہر رکن اسمبلی کے علاقے کا فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اگست سے ہر ماہ یوپی آئیں گے۔ اس کے علاوہ بی جے پی ہائی کمان کی خصوصی توجہ یوپی پر ہے۔ جے پی نڈا بھی ریاست میں بی جے پی کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماہرین کی مانیں تو بی جے پی صدر جلد ہی لکھنؤ کے دورے پر جا سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔