میری جماعت مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لئے کوشاں رہے گی: شاہ فیصل

شاہ فیصل نے کہا کہ ریاست میں موجودہ شورش کا سب سے زیادہ خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نوجوانوں کے لئے کام کرے گی اور ان کی جانیں بچائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ ان کی جماعت 'جموں وکشمیر پیپلز مومنٹ' مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لئے کوشاں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کا ایک ایسا حل تلاش کیا جانا چاہیے جو جموں وکشمیر کے عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہو۔

شاہ فیصل نے کہا کہ ریاست میں موجودہ شورش کا سب سے زیادہ خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نوجوانوں کے لئے کام کرے گی اور ان کی جانیں بچائے گی۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ان کی جماعت کرپٹ نظام کو ختم کرے گی اور مختلف طبقات کو سیاسی نمائندگی دلائے گی۔ علاوہ ازیں ریاست کو وسطی ایشیا کا مرکز بنانے کے لئے 'سلک روٹ' کی بحالی کے لئے کام کرے گی۔

شاہ فیصل نے یہ باتیں اتوار کے روز یہاں راج باغ علاقہ میں واقع فٹ بال گراؤنڈ گندن پارک میں ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس تقریب میں ’جموں وکشمیر پیپلز مومنٹ‘ کو رسمی طور پر لانچ کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

انہوں نے کہا 'میں اپنی جماعت کے ویژن کے بارے میں دو تین چیزیں کہنا چاہوں گا۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آپ کا کیا موقف رہے گا۔ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے ہماری جماعت کوشاں رہے گی۔ وہ حل جموں وکشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کی بات دو ممالک کے بیچ کی بات ہے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔