جمعۃ الوداع کے لیے ایڈوائزری جاری، گھر پر ہی نماز ادا کرنے کی اپیل

اسلامک سنٹر آف انڈیا کے سربراہ اور لکھنؤ عیدگاہ کے چیف مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر کورونا پروٹوکول پر عمل ضروری ہے، اس لیے سبھی کو گھر پر ہی نماز ادا کرنی چاہیے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے لکھنؤ واقع اسلامک سنٹر آف انڈیا نے مسلمانوں کو گھروں میں ’جمعۃ الوداع‘ (رمضان المبارک کا آخری جمعہ) کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسلامک سنٹر کے چیئرمین اور لکھنؤ عیدگاہ کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ الوداع جمعہ کے موقع پر بھی کووڈ-19 سیکورٹی پروٹوکول پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ سبھی کو گھر پر چار یا زیادہ لوگوں کے ساتھ ایک گروپ کی شکل میں جمعۃ الوداع یعنی رمضان کے آخری جمعہ کی نماز ادا کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نماز ادا کرتے وقت بھی ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ بنائے رکھیں۔‘‘


مولانا خالد رشید نے کہا کہ پانچ لوگ ہی مسجد میں جمعۃ الوداع کے لیے موجود رہیں اور کوئی چھٹا شخص نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے مہلک کورونا وائرس وبا کے مدنظر لوگوں کو ایک دوسرے کے گھروں میں جانے سے بھی منع کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ رمضان کا آخری جمعہ 7 مئی کو ہوگا اور ایسے میں لوگ مسجد میں کافی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔ لیکن اس بار کئی ریاستوں میں مساجد میں عام لوگوں کے نماز پڑھنے پر پابندی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر بھی لوگوں کا مساجد میں جمع ہونا ممکن نظر نہیں آ رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔