مولانا سید ارشد مدنی کی حالت مستحکم، دعائے صحت کی اپیل

مولانا مدنی امت مسلمہ کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی جدوجہد اور کوششوں سے سیکڑوں بے قصور مسلم نوجوانوں کوعدالت سے باعزت رہائی ملی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جمعیۃ علمائے ہند کے قومی صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین اور امیرالہند مولانا سید ارشد مدنی پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹروں کے علاج سے افاقہ ہورہا ہے ساتھ ہی دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا مدنی کو مسلسل بخار اور نقاہت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے علاج شروع کردیا ہے اور مرض کا پتہ چل گیا ہے اور اب ان کی صحت میں بہتری ہے ۔خاندانی ذرائع نے تمام محبین، منسلکین، علماء کرام اور عوام الناس سے جلد شفایاب ہونے کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ مولانا مدنی مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔


واضح رہے کہ مولانا مدنی امت مسلمہ کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی جدوجہد اور کوششوں سے سیکڑوں بے قصور مسلم نوجوانوں کوعدالت سے باعزت رہائی ملی ہے اور اسی کے ساتھ تعلیمی وظائف دےکر انہوں نے ہزاروں طلبہ کی زندگی سنواری ہے۔ ان سے مستفدین ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔