متھرا: برسانا میں آج ’لٹھ مار‘ ہولی، خواتین مردوں پر برسائیں گی لاٹھیاں

برسانا میں آج مشہور لتھ مار ہولی کھیلی جائے گی، اس کے پیش نظر حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں

برسانا کی لٹھ مار ہولی / Getty Images
برسانا کی لٹھ مار ہولی / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

متھرا: برسانا میں آج لٹھ مار ہولی کھیلی جائے گی، جس کے لئے ہولی کھیلنے کے لئے دور دور سے لوگ برسانا اور نند گاؤں پہنچ رہے ہیں۔ عقیدت مندگان کی بھیڑ کے پیش نظر حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ روایات کے مطابق، لٹھ مار ہولی کے ایک دن قبل دونوں گاؤں کے لوگ ہولی کھیلنے کی دعوت دینے کے لئے ایک دوسرے کے گاؤں جاتے ہیں۔

ہندو مت کے مطابق برسانا کو رادھا کا گاؤں مانا جاتا ہے اور نندگاؤں کو کرشن کا گاؤں۔ برسانا میں واقع رادھا رانی کے محل سے سکھیاں (خواتین) گلال لے کر نند گاؤں جاتی ہیں اور ہولی کھیلنے کی دعوت دیتی ہیں۔ یہ گلال نندگاؤں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے اور جشن منایا جاتا ہے۔


اس کے بعد نندگاؤں کا ایک نمائندہ رادھارانی کی رہائش پر انہیں دعوت قبول کئے جانے کی مبارک باد کے ساتھ نند گاؤں میں ہولی کے لئے دعوت دیتا ہے۔ اس دوران لڈؤوں کی تقسیم ہوتی ہے، جسے ’لڈو لیلا‘ کہا جاتا ہے۔ برسانا میں لڈو مار ہولی پیر کے روز کھیلی جا چکی ہے اور کل یعنی 24 مارچ کو نندگاؤں میں لٹھ مار ہولی کھیلی جائے گی۔ آج برسانا میں کھیلی جانے والی لٹھ مار ہولی کے دوران مرد اپنے خود کے دفاع کے لئے چمڑے کا دھات کی بنی ڈھال پکڑے رہتے ہیں اور خواتین ان پر لاٹھیا برساتے ہیں۔

ہولی کے موقع پر برسانا میں حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ پورے علاقہ کو پانچ زون اور 12 سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام افسران سمیت تقریباً ایک ہزار پولیس اہلکاروں کو یہاں تعینات کیا گیا ہے۔ رادھارانی کے مندر میں کمانڈو کو تعینات کیا گیا ہے جو یہاں کے انتظامی امور پر پینی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔