ممبئی کی لگژری رہائشی بلڈنگ میں لگی بھیانک آگ، 19ویں منزل سے گر کر ایک شخص کی موت، دیکھیں ویڈیو

ممبئی کے کری روڈ واقع 60 منزلہ اپارٹمنٹ میں جمعہ کو آگ لگ گئی، بلڈنگ لال باغ علاقے میں واقع ہے، اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، آگ 60 منزلہ اوِگھن پارک بلڈنگ کی 19ویں منزل پر لگی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ممبئی میں کری روڈ واقع 60 منزلہ اپارٹمنٹ میں جمعہ کو آگ لگ گئی، بلڈنگ لال باغ علاقے میں واقع ہے، اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، آگ 60 منزلہ اوِگھن پارک بلڈنگ کی 19ویں منزل پر لگی ہے۔ دور سے ہی دھوئیں کا غبار دیکھا جا سکتا ہے۔ راحت اور بچاؤ ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دمکل کی 14 گاڑیاں موقع پر ہیں۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں بلڈنگ کی 19ویں منزل پر آگ کی لپٹیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ وہیں ایک شخص کی عمارت سے نیچے گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دکھائی پڑ رہا ہے کہ ایک شخص بالکنی سے لٹکا ہوا ہے، تھوڑی ہی دیر میں وہ نیچے گر جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کی موت ہو گئی ہے۔ مہلوک کا نام ارون تیواری ہے اور اس کی عمر 30 سال بتائی جا رہی ہے۔

جائے حادثہ پر ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر بھی پہنچ چکی ہیں۔ دمکل محکمہ کے افسر بھی جائے حادثہ پر پہنچے ہیں۔ میئر کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ آگ کی خبر لگتے ہی دمکل محکمہ کی ٹیم پہنچ گئی۔


آگ کیسے لگی، اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مقامی باشندوں نے کہا کہ آگ لگنے کے اسباب کی جانچ کی جا رہی ہے، جسے فی الحال شارٹ سرکٹ کا نتیجہ تصور کیا جا رہا ہے اور عمارت میں آگ سے حفاظت کے سبھی طریقے اختیار کیے گئے ہیں۔ کم از کم 15 دمکل گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کی لپٹوں کو اونچی منزلوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی، جب کہ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے جا کر بچاؤ کام کا جائزہ لیا۔ کئی سینئر شہریوں اور بچوں سمیت بیشتر باشندے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔