راجکوٹ آتشزدگی معاملے میں بدعنوانی کا انکشاف! منظوری دینے والے افسران کے پاس کروڑوں کی املاک

راجکوٹ کرائم برانچ نے اس معاملے میں ٹاؤن پلانر آفیسر منسکھ ساگٹھیا، اسسٹنٹ ٹاؤن پلانر مکیش مکوانا، اسسٹنٹ ٹاؤن پلانر گوتم جوشی، فائر اسٹیشن آفیسر روہت ویگورا کو گرفتار کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصوی: آئی اے این ایس</p></div>

تصوی: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجکوٹ گیم زون میں آگ لگنے کے واقعہ کی ایس آئی ٹی تفتیش ہو رہی ہے۔ اس دوران گیم زون میں فائر سیفٹی کی منظوری اور دیگر اجازت ناموں سے جڑے آدرش گجرات کے افسران کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات میں افسران کے کروڑوں کے غیر قانونی اثاثے سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں چار افسران کو گرفتار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راجکوٹ گیم زون میں آگ لگنے سے 27 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

اس واقعے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی کو یہ اطلاع ملی کہ افسران کے پاس کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے ہیں۔ اب ایس آئی ٹی کے ساتھ اے سی بی اور کرائم برانچ بھی افسران کی جائیداد کی تفصیلات جمع کر رہی ہیں۔ معلومات کے مطابق ٹی پی او منسکھ ساگٹھیا جن کی تنخواہ 75 ہزار روپے ماہانہ ہے، وہ کروڑوں روپئے کی جائیداد کے مالک ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ساگٹھیا کے خاندان کے نام پر کئی پٹرول پمپس بھی ہیں۔ اس نے جیت پور راجکوٹ ہائی وے پر ایک پرتعیش فارم ہاؤس بھی بنایا ہے۔ اسی کے ساتھ گونڈل ویر پور روڈ پر بھی کئی جائیدادیں ہیں۔ راجکوٹ شہر کی یونیورسٹی روڈ پر 7 سے 8 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک پرتعیش بنگلہ بنوا رہا ہے۔


غیر قانونی جائیداد کا معاملہ سامنے آنے کے بعد راجکوٹ کرائم برانچ نے ٹاؤن پلانر آفیسر منسکھ ساگٹھیا، اسسٹنٹ ٹاؤن پلانر مکیش مکوانا، اسسٹنٹ ٹاؤن پلانر گوتم جوشی، فائر اسٹیشن آفیسر روہت ویگورا کو گرفتار کیا ہے۔ راجکوٹ آگ کیس میں نامزد ٹاؤن پلانر ایم ڈی ساگٹھیا، چیف فائر آفیسر آر وی کھیر، ڈپٹی فائر آفیسر بی جے ٹھیبا، اسٹیشن فائر آفیسر روہت ویگورا، اے ٹی پی او مکیش مکوانا، اے ٹی پی او گوتم جوشی کے دفتر اور گھر پر اے سی بی کی تلاشی مہم جاری ہے۔ اے سی بی نے چیف فائر آفیسر آر وی کھیر کے دفتر کے چیمبر میں تلاشی مہم چلائی۔ اے سی بی کی 15 رکنی ٹیم ان افسران کی جائیدادوں کی تفصیلات جمع کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔