ایمیزون اور فلپکارٹ کے وینڈرز پر بڑی کارروائی، ای ڈی نے ملک بھر میں 16 مقامات پر مارے چھاپے
غیر قانونی لین دین کی یہ جانچ فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ یعنی ’فیما‘ کے تحت کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ای ڈی اس اینگل سے جانچ کر رہی ہے کہ کہیں ان وینڈرز نے غیر قانونی لین دین تو نہیں کی ہے۔
ایمیزون اور فلپکارٹ جیسی معروف ای-کامرس کمپنیوں سے جڑے وینڈرز کے خلاف ای ڈی نے چھاپے ماری کی ہے۔ یہ چھاپے ماری ملک بھر میں 15 سے 16 مقامات پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی غیر ملکی کرنسی ریگولیشن ایکٹ کے تحت ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ایجنسی نے کمپٹیشن اتھارٹی آف انڈیا کی جانچ کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ سی سی آئی نے اپنی جانچ میں پایا تھا کہ دونوں کمپنیوں نے مقامی مقابلہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور غلط طریقے سے فروخت کنندگان (وینڈرز) کو پلیٹ فارم کے استعمال کی اجازت دی ہے۔
کمپٹیشن کمیشن نے اپنی جانچ میں پایا تھا کہ ان کمپنیوں نے ایسے فروخت کنندگان کو چھوٹ دے کر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جنہوں نے بڑے پیمانے پر ڈسکاؤنٹ فراہم کیے اور کئی قوانین کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ اس کی وجہ سے دوسری کمپنیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان فروخت کنندگان کی مالی لین دین پر بھی ایجنسیوں کی نظر ہے۔
دہلی، گروگرام، حیدر آباد، بنگلورو سمیت کئی اہم شہروں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ یہ جانچ فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ یعنی ’فیما‘ کے تحت کی جا رہی ہے۔ ای ڈی اس اینگل سے جانچ کر رہی ہے کہ کہیں ان فروخت کنندگان نے غیر قانونی لین دین تو نہیں کی ہے۔ واضح ہو کہ اس معاملے میں ای ڈی یا کسی اور سرکاری ایجنسی کی جانب سے کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔