دلت رہنما چندر شیکھر کی رہائی کے لئے راج گھاٹ تک مارچ

دیوبند کے کئی مسلم علمائے کرام کی حمایت حاصل کرنے کے بعد چندر شیکھر کی رہائ کے لئے سدبھاؤنا تنظیم کے اراکانکی مارچ دہلی کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دیوبند (سہارنپور): اترپردیش کے سہارنپور سے پولس سروس کمیشن کے سابق افسر ہمانشو کمار کی قیادت میں سدبھاؤنا تنظیم کے اراکان بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر کی رہائی کی مانگ کو لے کر دہلی میں راج گھاٹ تک مارچ کریں گے۔

ہمانشو کمار نے آج صحافیوں کو بتایا کہ دلت رہنما چندر شیکھر، شبیر پور کے سابق پردھان اور ایک دلت نوجوان سونکر کمار کو رہا کرنے کا حکم ہائی کورٹ نے دے دیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے عدالت کا حکم نہیں مانتے ہوئے، ان پر قومی سلامت ایکٹ لگا رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے دیوبند میں کئی مسلم علمائے کرام سے ملاقات کر کے حمایت حاصل کی اور دہلی کے لئے روانہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ حکومت نے دلت لیڈر کے خلاف فرضی 28 مقدمے درج کئے ہیں، جس سے دلتوں اور غریبوں میں پولس اور حکومت کے خلا ف ناراضگی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔