کوسی ندی کے قہر سے بہار کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

بہار میں سیلاب نے کہرام مچا دیا ہے۔ کوسی ندی  نے خوفناک  شکل اختیار کر لی ہے جس کے بعد شمالی بہار، مشرقی بہار، سینٹرل بہار کے کئی اضلاع اور شہر تیزی سے سیلاب کی زد میں آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بہار میں کوسی نے تباہی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ کئی دریاؤں پر پشتے ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے نیپال سے متصل علاقے زیر آب آگئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ اتوار کو سیتامڑھی کے مدھاکول گاؤں میں باگمتی ندی کا پشتہ ٹوٹ گیا، جب کہ مغربی چمپارن میں گنڈک ندی کے بائیں کنارے کے پشتے کو پانی کے زیادہ دباؤ کی وجہ سے نقصان پہنچا ۔ اس کے بعد سیلاب کا پانی والمیکی ٹائیگر ریزرو میں داخل ہوگیا۔

واضح رہے کہ دریائے کوسی پر بیر پور بیراج سے 6.61 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا، جو 56 سالوں میں سب سے زیادہ خارج ہونے والا پانی ہے۔ سرکاری عہدیدار  نے کہا، 'یہ اخراج کی سطح حیران کن ہے، کیونکہ آخری بار زیادہ سے زیادہ 7.88 لاکھ کیوسک پانی 1968 میں چھوڑا گیا تھا۔‘ اسی طرح گنڈک پر والمیکی نگر بیراج سے 5.62 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا جو 2003 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔


احتیاطی اقدام کے طور پر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوسی بیراج کے قریب ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔گزشتہ دو تین دنوں سے مسلسل بارش کے بعد ریاست بھر میں گنڈک، کوسی، باگمتی، بدھی گنڈک، کملا بالن اور مہانندا، باگمتی اور گنگا کی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔