منوج تیواری کو سر میں چوٹ لگی تو یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں کیوں داخل ہوئے؟ آر جے ڈی کا سوال
دہلی بی جے پی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کے چوٹ اور اسپتال میں داخل ہونے کو لے کر آر جے ڈی نے سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔
دہلی بی جے پی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کی چوٹ اور اسپتال میں داخل ہونے کو لے کر آر جے ڈی نے سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ دراصل منوج تیواری کو منگل کے روز مظاہرہ کے دوران واٹر کینن سے سر میں چوٹ لگی تھی۔ جس کے بعد انھیں راجدھانی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب آر جے ڈی نے ایک تصویر شیئر کر کے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہیں۔ آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ جب منوج تیواری کو سر میں چوٹ لگی ہے تو پھر وہ یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں کیوں داخل ہوئے ہیں؟
آر جے ڈی ارریہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے منوج تیواری کی یہ تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں منوج تیواری بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کے بغل میں ایک ڈاکٹر کھڑے ہیں۔ آر جے ڈی ارریہ کا دعویٰ ہے کہ ان کے بغل میں کھڑے ڈاکٹر کا نام انو کمار ہے اور وہ یورولوجی یعنی پیشاب سے جڑی بیماریوں کے شعبہ ہیڈ ہیں۔ ایسے میں آر جے ڈی کا سوال ہے کہ جب منوج تیواری کے چوٹ سر میں لگی تو پھر وہ یورولوجی میں داخل کیوں ہو گئے ہیں؟
واضح رہے کہ اس مہینے کی شروعات میں ڈی ڈی ایم اے نے کووڈ-19 ہدایات کو جاری کیا، جس کے مطابق شہر میں چھٹھ پوجا تقریب عوامی مقامات پر کرنے سے منع کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو اسے اپنے گھروں میں منانے کی صلاح دی گئی ہے۔ اسی کو لے کر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش کے سامنے بی جے پی لیڈر اپنے کارکنان کے ساتھ مظاہرہ کر رہے تھے۔ مظاہرہ کے دوران منوج تیواری واٹر کینن کی زد میں آ گئے اور انھیں سر میں چوٹ لگ گئی۔ پھر انھیں علاج کے لیے فوری طور پر صفدر جنگ اسپتال لے جایا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔