منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا فائل فوٹو  / آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا فائل فوٹو / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم دیا۔

منگل کو دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سوارن کانتا شرما کی بنچ نے سسودیا کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ سماعت کے دوران ای ڈی کے وکیل ذہیب حسین نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی جلد ہی عام آدمی پارٹی (عآپ) کو شراب گھوٹالہ میں ملزم بنائے گی اور ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کرے گی۔


تحقیقاتی ایجنسی نے پایا ہے کہ 45 کروڑ روپے کے جرم کی آمدنی، جو 'ساؤتھ گروپ' سے 'رشوت' کا حصہ تھی، کو عآپ نے 2021-22 کے گوا اسمبلی انتخابات میں مہم کے لیے استعمال کیا تھا۔ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ سسودیا کی ضمانت کی عرضی فروری سے زیر التوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔