منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا / آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے پیر کے روز کہا تھا کہ وہ عآپ لیڈر کی درخواست ضمانت پر 20 اپریل کو سماعت جاری رکھے گی۔ اس دن عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سنے تھے۔ سسودیا کی جانب سے درخواست ضمانت ان کے وکیل موہت ماتھر نے دائر کی ہے، جس میں معاملہ کی جانچ پوری کرنے میں تاخیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے موکل کو رشوت کے پیسے سے جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔


انہوں نے دلیل دی کہ سرکاری خزانے یا نجی صارفین کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ماتھر نے مقدمے کی سماعت میں تاخیر پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سپریم کورٹ کا سسودیا کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دینے کا حکم 6 ماہ پرانا ہے اور اب تک تحقیقات مکمل ہو جانی چاہیے تھی۔

ماتھر نے مزید کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق سسودیا ضمانت کے لیے تمام ضروری شرائط کو پورا کر رہے ہیں۔ قبل ازیں، سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ تفتیش نازک مرحلے پر ہے اور سسودیا کو ضمانت پر رہا کرنے سے تفتیش میں رکاوٹ پڑ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔