منیش سسودیا کو بیوی سے ملاقات کی اجازت، عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا
اس معاملے میں عدالت نے سسودیا کو کل چند گھنٹوں کے لیے عبوری راحت فراہم کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے کل شام تک سسودیا کی بیوی کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملہ کے مبینہ گھوٹالہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج کیس میں منیش سسودیا کی مستقل ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ تاہم منیش سسودیا کو عدالت سے فوری راحت مل گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے سسودیا کو کل (ہفتہ) چند گھنٹوں کے لیے عبوری راحت دی ہے اور وہ پولیس کی حراست میں اپنی بیوی سے ملاقات کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عتیق کے نابالغ بیٹوں کی کونسلنگ کا عمل جاری
منیش سسودیا نے اپنی بیوی کی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت کا مطالبہ کیا تھا لیکن ای ڈی نے اس کی کمخالفت کی۔ ای ڈی نے کہا کہ کچھ دن پہلے انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔ اب دوبارہ انہی بنیادوں پر عبوری ضمانت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جانچ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا کہ سسودیا پولیس کی موجودگی میں اپنی بیوی سے مل سکتے ہیں۔
اس معاملے میں عدالت نے سسودیا کو کل چند گھنٹوں کے لیے عبوری راحت فراہم کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے کل شام تک سسودیا کی بیوی کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ وہیں، عدالت نے عام آدمی پارٹی کے کمیونیکیشن انچارج وجے نائر کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے شرط رکھی ہے کہ منیش سسودیا عبوری ضمانت کے دوران میڈیا سے بات نہیں کریں گے اور صرف خاندان کے علاوہ کسی سے بات نہیں کریں گے۔ موبائل اور انٹرنیٹ استعمال نہیں کریں گے۔
نئی ایکسائز پالیسی دہلی میں کیجریوال حکومت نے 17 نومبر 2021 کو نافذ کی تھی۔ دہلی حکومت نے نئی ایکسائز پالیسی لا کر مافیا راج کو ختم کرنے کی دلیل دی تھی۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اس سے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ جولائی 2022 میں دہلی کے اس وقت کے چیف سکریٹری نے اس معاملے میں ایل جی وی کے سکسینہ کو رپورٹ پیش کی۔ اس میں ایکسائز پالیسی میں گڑبڑ کے ساتھ ساتھ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا پر شراب کے تاجروں کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا بھی الزام لگایا گیا۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو سسودیا سمیت 15 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ 22 اگست کو ای ڈی نے ایکسائز پالیسی میں منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا۔ 6 ماہ کی تفتیش کے بعد سی بی آئی نے سسودیا کو گرفتار کر لیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔