منی پور تشدد: کانگریس کی وزیر اعظم مودی پر تنقید، ’کیا سماجی ہم آہنگی بگاڑنے والوں کو سخت وارننگ دی جائے گی؟‘
وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر لکھا ’’کیا قانون کی خلاف ورزی کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے والوں کو سخت وارننگ دی جائے گی؟‘‘
نئی دہلی: کانگریس نے منی پور معاملے پر ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم کو ان لوگوں کو خبردار کرنا چاہئے جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی کو خراب کرتے ہیں۔
کانگریس نے کہا کہ ’’آج آپ کی 104ویں 'من کی بات' ہے۔ آپ نے اسرو، جی20 اور دوسری بات کی لیکن کیا منی پور کے لیے کچھ مرہم، کچھ ہیلنگ ٹچ ہوگا؟‘‘
وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے لکھا ’’کیا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور سماجی ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کو سخت وارننگ دی جائے گی؟"
اس سے قبل قومی دارالحکومت میں موجود وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا ’’ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ منی پور میں 3 مئی کو نسلی تنازعہ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے اب تک سو سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔