منی پور کے وزیر اعلی بیرن سنگھ کورونا انفیکشن کے شکار، ٹوئٹ کر دی جانکاری

وزیر اعلی نے کہا کہ ’’میں کووڈ-19 سے متاثر پایا گیا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو حالیہ دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں، کہ وہ خود کو کوارنٹائن کریں اور کورونا کی جانچ کروائيں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

امپھال: منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ اتوار کے روز کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ بیرن سنگھ نے خود ٹوئٹ کر اس سلسلے میں جانکاری لوگوں کو دی۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعلی نے کہا کہ ’’میں کووڈ -19 سے متاثر پایا گیا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو حالیہ دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں، کہ وہ خود کو الگ تھلگ کریں اور کورونا کی جانچ کروائيں۔‘‘

واضح ر ہے کہ ریاست میں اب تک 21636 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 18334 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک ریاست میں 218 افراد کورونا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 3084 مریض ہیں جن کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں علاج کیا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔