منی پور: مسلح افراد نے بینک سے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لئے

منی پور کے اکھرول قصبے میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی برانچ سے جمعرات کو ایک نامعلوم مسلح گروہ نے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لیے۔ یہ جانکاری افسران نے دی ہے

<div class="paragraphs"><p>لوٹ کی واردات، علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

لوٹ کی واردات، علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امپھال: منی پور کے اکھرول قصبے میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی برانچ سے جمعرات کو ایک نامعلوم مسلح گروہ نے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لیے۔ یہ جانکاری افسران نے دی ہے۔

پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ شام سے عین قبل 8 سے 10 مسلح افراد نے اکھرول شہر کے ویو لینڈ-1 میں واقع پی این بی بینک کی شاخ پر دھاوا بول دیا۔ دن بھر کے لین دین کے بعد جب بینک ملازمین رقم گن رہے تھے تو 18.85 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے۔

نامعلوم نقاب پوش افراد کے پاس مبینہ طور پر جدید ترین ہتھیار تھے اور انہوں نے پی این بی برانچ کے سکیورٹی اہلکاروں اور عملے کو زیر کر لیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ "سکیورٹی اہلکاروں اور بینک کے عملے کو بندوق کی نوک پر رسیوں سے باندھ کر اسٹور روم کے اندر بند کر دیا گیا مسلح افراد نقدی لے کر بھاگ گئے۔‘‘


سینئر پولیس افسران کی قیادت میں سیکورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بینک اتھارٹی نے اس سلسلے میں پولیس میں با ضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سات ماہ قبل منی پور میں ہونے والے ذات پات کے تشدد اکھرول قصبے میں اس طرح کی لوٹ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ جولائی میں، ایک مسلح گروہ نے چورا چند پور میں ایکسس بینک کی شاخ سے ایک کروڑ روپے لوٹ لیے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔