رام لیلا میں رام کا کردار ادا کرنے والے شخص کی اسٹیج پر ہارٹ اٹیک سے موت
رام لیلا میں رام کا کردار ادا کرننے والے سشیل کوشک پیشے سے ایک پراپرٹی ڈیلر تھے، وہ رام لیلا کمیٹی میں گزشتہ کئی برسوں سے جڑے ہوئے تھے
دہلی کی شاہدرہ میں اسٹیج پر رام لیلا میں رام کا کردار ادا کرنے والے سشیل کی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت ہو گئی۔ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اچانک ان کے سینے میں تیز درد اور گھبراہٹ ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس بلایا گیا، ہاسپٹل پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر لگ بھگ 54 سال تھی۔
بھگوان شری رام کا کردار نبھانے والے سشیل کوشک پیشے سے ایک پراپرٹی ڈیلر تھے۔ رام لیلا کمیٹی میں گزشتہ کئی برسوں سے جڑے ہوئے تھے۔ اس حادثاتی موت کے بعد ان کے پریوار کے لوگ رو رو کر نڈھال ہو چکے ہیں۔ ان کی فیملی کے لوگوں کو یہ سمجھنا کافی مشکل ہو رہا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہی نہیں تھا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ اور اچانک سے وہ کیسے ہم لوگوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے۔
اس حادثہ کی ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں صاف طور سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسٹیج پر بھگوان شری رام کا کردار ادا کر رہے ہیں اور باقاعدہ ڈائیلاگ بول رہے ہیں۔ اسی درمیان ان کے سینے میں درد ہوا اور بے چینی کے عالم میں اسٹیج سے نیچے جانے لگے۔ اس کے بعد کمیٹی کے لوگوں نے ان کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولنس کو کال کیا۔ افسوس کے ہاسپٹل پہنچنے سے قبل ہی راستے میں ان کا انتقال ہو گیا۔
وہیں ایک اور ویڈیو میں واضح طور پر یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسٹیج سے نیچے بیٹھ کر بھجن گا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ بیٹھے دوسرے لوگ بھی بھجن گا رہے ہیں۔ جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
ہندوستان میں اس تہوار کی بڑی اہمیت ہے اور اسے پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ دراصل شاردیہ نوراتری اشون مہینے کے پرتیپدا سے شروع ہوتی ہے۔ وجے دشمی کے ساتھ ہی تہوار کا اختتام ہوتا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ اسی دن ماں درگا نے مہیشاسور کو مارا تھا تو بھگوان رام نے وجے دشمی کے دن راون کو مارا تھا۔ اس تہوار کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں رام لیلا کھیلی جاتی ہے۔ جس میں شری رام کی زندگی پر مبنی واقعات کو اسٹیج پر پیش کیا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔