ہاتھرس واقعے کی تنقید کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے:ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے یوگی حکوت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی قلعی کھول گئی ہے جو لمبی لمبی باتیں کرتے ہیں اور ووٹ کے لئے جھوٹ بولتے ہیں۔

فائل تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 
فائل تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
user

یو این آئی

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اترپردیش کے ہاترس میں اجتماعی زیادتی کے واقعے کو ''وحشیانہ اور شرمناک'' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا جبراً آخری رسوم کی ادائیگی ان لوگوں کی قلعی کھول دی ہے جو ووٹ حاصل کرنے کیلئے جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ے کہ میرے پاس ہاترس میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ رونما ہونے والے وحشیانہ اور شرمناک واقعے کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔ کنبے کی موجودگی یا رضامندی کے بغیر آخری رسوم کی ادائیگی اور بھی شرمناک ہے۔


ہاترس کے ایک گاؤں میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ کئی افراد نے اجتماعی زیادتی کی تھی۔ اسے علی گڑھ کے جے این میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مگر حالت خراب ہونے کے بعد اسے دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں منگل کو اس کی موت ہوگئی۔ یہ خبرعام ہونے کے بعد سیاست داں، اور سماج کے تمام طبقات کی جانب سے مذمت ہو رہی ہے۔بدھ کی صبح ہاتراس میں بچی کے جسد خاکی کی آخری رسوم ات اندھیرے میں ادا کی گئیں ۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ مقامی پولیس نے رات کے اندھیرے میں اس کی آخری رسومات کرنے پر مجبور کیا۔ تاہم مقامی پولیس افسرنے بتایا کہ کنبے کی خواہش کے مطابق'' آخری رسوم کی ادائیگی کی گئی ہے۔

ممتا بنرجی نے یوگی حکوت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی قلعی کھول گئی ہے جو لمبی لمبی باتیں کرتے ہیں اور ووٹ کے لئے جھوٹ بولتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔