ممتا بنرجی 5 مئی کو لیں گی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف
ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام سیٹ کے ریٹرننگ افسر ری کاؤنٹنگ نہیں کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ افسر مجھے میسج کر کے کہہ رہے ہیں کہ اگر میں نے ری کاؤنٹنگ کی تو مجھے مار دیا جائے گا۔
مغربی بنگال میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس نے حکومت سازی کے لیے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق آئندہ 5 مئی کو ممتا بنرجی مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گی اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس بات کی جانکاری آج ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر پارتھو چٹرجی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔
یہاں قابل غور ہے کہ ممتا بنرجی نندی گرام سیٹ سے الیکشن ہار گئی ہیں، لیکن انھوں نے اپنی شکست کے خلاف آواز اٹھانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ انھوں نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور نندی گرام میں دھاندلی کی بات کہی ہے۔ ممتا بنرجی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں سرور ڈاؤن ہوا۔ اس کے بعد سب کچھ بدل گیا۔ جب کہ میری جیت کے لیے گورنر نے بھی مجھے مبارکباد دی تھی۔‘‘
ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام سیٹ کے ریٹرننگ افسر ری کاؤنٹنگ نہیں کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ افسر مجھے میسج کر کے کہہ رہے ہیں کہ اگر میں نے ری کاؤنٹنگ کی تو مجھے مار دیا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ’’ہم نندی گرام الیکشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج پیش کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی متا بنرجی نے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بی جے پی سے لڑنا ہے، لیکن پہلے کورونا سے لڑنا ضروری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔