ایئر اسٹرائیک کی معلومات اپوزیشن کو دیں پی ایم، بتائیں کتنے دہشت گرد مارے؟ ممتا بنرجی
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا ’’اپوزیشن ہونے کے ناطہ ہم آپریشن اور ایئر اسٹرائیک پر مکمل معلومات چاہتے ہیں۔ حکومت بتائے کہ کہاں بم گرائے گئے اور اس میں کتنے لوگ مارے گئے۔‘‘
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پاکستان پر ایئر اسٹرائیک کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کل جماعتی میٹنگ طلب نہ کئے جانے کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایئر اسٹرائیک کے بعد وزیر اعظم کو کل جماعتی میٹنگ طلب کر کے آپریشن کی معلومات کو مشترکہ کرنا چاہئے تھا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا ’’اپوزیشن ہونے کے ناطہ ہم آپریشن اور ایئر اسٹرائیک پر مکمل معلومات چاہتے ہیں۔ حکومت بتائے کہ کہاں بم گرائے گئے اور اس میں کتنے لوگ مارے گئے۔‘‘
ممتا بنرجی نے بین الاقوامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ میدیا رپورٹوں میں ایک موت کی بات کہی گئی ہے۔ جبکہ نیویارک ٹائمز جیسے اخبار نے لکھا ہے کہ اس آپریشن میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ لہذا حزب اختلاف ہونے کے ناطہ ہم اس کی مکمل معلومات چاہتے ہیں۔
دریں اثنا، ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر انتخابات سے قبل جوانوں کے خون پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جوانوں کے ساتھ ایسا کوئی کیسے کر سکتا ہے!
واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں خود کش حملہ کے دوران سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس حملہ کی ذمہ داری پاکستان سے چلنے والی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی تھی۔ جس کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے 26 فروری کو پاکستانی سرحد میں داخل ہو کر جیش کے دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس آپریشن میں کتنے دہشت گرد مارے گئے اس کے اعداد جاری نہیں کئے گئے، حالانکہ یہ ضرور کہا گیا کہ حملہ سے جیش کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ادھر، پاکستان نے اپنی سرزمین پر کسی بھی طرح کا نقصان ہونے سے انکار کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔