مودی کو اقتدار سے نہ ہٹایا گیا تو آئین ختم ہو جائے گا: ممتا
ممتا بنرجی نے کہا کہ انڈیا اتحاد دہلی جائے گااور منریگا کا کام دوبارہ شروع کرے گا اور ساتھ ہی این آر سی -سی اے اے- یو سی سی کو ہٹائے گا۔
ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر نریندر مودی کو 2024 کے انتخابات میں اقتدار سے بے دخل نہیں کیا گیا تو آئین ختم ہو جائے گا۔
انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہا، ''ہم دہلی جائیں گے اور منریگا کا کام دوبارہ شروع کریں گے اور ساتھ ہی این آر سی -سی اے اے- یو سی سی کو ہٹائیں گے۔ میں نے پہلے کبھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جیسی بے ادب پارٹی نہیں دیکھی، جو اپنے مخالفین کے ساتھ کم سے کم سیاسی شائستگی بھی نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کہتے ہیں کہ اقلیتی طبقہ شیڈول کاسٹ کمیونٹی کا ریزرویشن چھین لے گا۔ کیوں؟ ہمارے اقلیتی بھائی اور بہنیں ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ مشن میں حالیہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہا، "میں رام کرشنا مشن کے خلاف نہیں ہوں۔ میں کسی بھی تنظیم کے خلاف یا ان کی توہین کیسے کرسکتی ہوں؟ کچھ دن پہلے جب مہاراج کی طبیعت خراب تھی تو میں ان سے ملنے گئی تھی ۔ میں نے صرف ایک یا دو لوگوں کی بات کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔