وزیر اعظم امت شاہ کو قابو میں رکھیں :ممتا بنرجی
ممتا نے کہا کہ امت شاہ نے پوری زندگی یہی کام کیا ہے اور انہوں نے پوری زندگی میں امت شاہ جیسا وزیر داخلہ نہیں دیکھا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر تشدد پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولس کو غیر اخلاقی عمل میں ملوث کررہے ہیں ۔
ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی کو مشورہ دیا کہ وہ امت شاہ پر قابو رکھیں ۔انہوں نے امت شاہ نے پوری زندگی یہی کام کیا ہے ۔امت شاہ جیسا وزیر داخلہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا ہے۔ امت شاہ شیر سے زیادہ خطرناک ہیں۔ لوگ اس سے بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔
میں وزیر اعلیٰ نریندر مودی سےدرخواست کرتی ہوں کہ امت شاہ پر قابو رکھیں۔وہ یہاں فسادات کو بھڑکارہے ہیں ۔مشرقی بردوان کے معماری میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ امت شاہ مرکزی فورسیس پر غیر اخلاقی عمل کےلئے دبائو بنارہے ہیں ۔
ممتا بنرجی نے شہریوں سے اپیل کی وہ بی جے پی جیسی پارٹیوں کے خلاف متحد ہوجائیں اور بنگال کو گجرات نہ بننے دیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ امیت شاہ کی ہدایت پر مرکزی فورسیس ہی غیر قانونی حرکت کررہی ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔