میجر شیطان سنگھ میموریل منہدم کیے جانے پر ملکارجن کھڑگے نے اٹھائے سوال

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہندوستان کے بہادر سپاہی پریم ویر چکر سے سرفراز اور 1962 ریجانگ-لا جنگ کے ہیرو میجر شیطان سنگھ کے چوشول، لداخ واقع میموریل کو منہدم کیے جانے کی خبر تکلیف دہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia</p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر بنے بفر زون کی وجہ سے 1962 جنگ کے ہیرو میجر شیطان سنگھ کا میموریل منہدم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے شیطان سنگھ کے میموریل کو توڑ کر ملک کو ایک بار پھر سے اپنے فرضی حب الوطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

اس معاملے پر کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ہندوستان کے بہادر سپاہی پرم ویر چکر سے سرفراز اور 1962 ریجانگ-لا جنگ کے ہیرو میجر شیطان سنگھ کے چوشول، لداخ واقع میموریل کو منہدم کیے جانے کی خبر بے حد تکلیف دہ ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم پر شاعرانہ انداز میں تلخ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’چین پر لال آنکھ تو لی موند، بے عزت کی بہادر جانبازوں کی قربانی کی ہر بوند!‘‘ ساتھ ہی کھڑگے نے کہا کہ خبروں کے مطابق کیا یہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ چین کے ساتھ بات چیت کے بعد سے اب بفر زون ہندوستانی علاقہ میں آ گیا ہے؟


کھڑگے نے سوال پوچھا کہ کیوں پی ایم مودی اور شی جنپنگ کے 2014 سے آج تک 20 میل ملاپوں کے بعد بھی ہندوستان کو دیپسانگ پلین، پینگونگ تسو، ڈیمچوک اور گوگرا-ہاٹ اسپرنگ علاقہ پر مئی 2020 کے پہلے کی حالت برقرار رکھوانے میں مودی حکومت ناکام رہی ہے؟ انھوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ گلوان میں 20 فوجی جوانوں کی قربانی کے بعد وزیر اعظم مودی نے چین کو کلین چٹ تھما دی تھی؟ کانگریس لیڈر کہا کہ میجر شیطان سنگھ کی قیادت میں 13 کماؤں کی سی کمپنی کا ریجانگ لا کی حفاظت کے لیے 113 بہادر جوانوں کی عظیم قربانی ملک کا فخر ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی نے ان کے (میجر شیطان سنگھ) میموریل کو توڑ کر ملک کو ایک بار پھر اپنے نقلی حب الوطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ افسوسناک ہے کہ حکومت چینی منصوبوں کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔