نہرو میموریل لائبریری اور سوسائٹی کی تشکیل نو، کوئی رکن کانگریس سے وابستہ نہیں!
سوسائٹی کے حوالہ سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’مرکزی حکومت نے این ایم ایم ایل کی تشکیل نو کر دی ہے۔ نوتشکیل شدہ سوسائٹی کے چیئرمین وزیر اعظم اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو نائب چیئرمین بنایا گیا ہے
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نہرو میموریل لائبریری اور میوزیم سوسائٹی کی تشکیل نو کردی گئی ہے جس میں کانگریس سے وابستہ کسی بھی رکن کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس کی تشکیل کو خامیوں سے پُر قرار دیا ہے۔
سوسائٹی کے حوالہ سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے، ’’مرکزی حکومت نے نہرو میموریل لائبریری اور میوزیم سوسائٹی (این ایم ایم ایل) کی تشکیل نو کر دی ہے۔ نوتشکیل شدہ سوسائٹی کے چیئرمین وزیر اعظم ہیں اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو نائب چیئرمین بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں کل 28 اراکین ہیں۔‘‘
کمیٹی کے تمام اراکین کے نام:
وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر، فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک، وزیر ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل، امورخارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن، پرسار بھارتی کے چیئرمین اے سوریہ پرکاش، معروف دانشور لوکیش چندر، اندرا گاندھی نیشنل آرٹس سینٹر کے چیئرمین رام بہادر رائے، سکریٹری سچیدانند جوشی، نغمہ نگار پرسون جوشی، صحافی رجت شرما، ماہر تعلیم کپل کپور‘ ماہر تعلیم ماکرند پرانجپے، صحافی اور ممبر پارلیمنٹ سووپن داس گپتا وغیرہ شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔