ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے دسہرہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی
دسہرہ کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے ہم وطنوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی: دسہرہ کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کھڑگے نے کہا، ’’ملک کے مختلف حصوں میں منائے جانے والے دسہرہ کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد۔ یہ تنوع میں ہندوستان کے اتحاد اور مشترکہ یکجہتی کی علامت ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں برائی پر اچھائی کی فتح کے ابدی پیغام کی یاد دلاتا ہے اور روشن مستقبل کی امید کی علامت ہے۔کھڑگے نے کہا، "سب کے درمیان بھائی چارہ، ہم آہنگی اور اتحاد قائم رہے۔"
راہل گاندھی نے ایک پوسٹ میں کہا، "برائی پر اچھائی کی جیت کے عظیم تہوار وجے دشمی پر سب کو نیک خواہشات۔ جھوٹ اور انا کا خاتمہ ہو، سچائی اور انسانیت سب کی زندگی میں آباد ہو۔ دسہرہ مبارک ہو۔"
خیال رہے کہ وجے دشمی برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے کیونکہ اس دن بھگوان رام نے راکشکوں کے راجہ راون کو شکست دی تھی اور ماں درگا نے مہیشسور پر فتح حاصل کی تھی۔ یہ تہوار اشون مہینے کی دسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔