مدھیہ پردیش کے مورینا میں بڑا حادثہ، فضائیہ کے سخوئی اور میراج لڑاکا طیارے گر کر تباہ

مدھیہ پردیش کے مورینا میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے سخوئی-30 اور میراج-2000 گر کر تباہ ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے مورینا میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے سخوئی-30 اور میراج-2000 گر کر تباہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی انجام دی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئربیس سے ٹیک آف کیا تھا، جہاں مشق جاری تھی۔ وزیر دفاع نے اس واقعے کے حوالے سے فضائیہ کے سربراہ سے بات کی ہے۔

میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے مورینا کے کلکٹر نے بتایا کہ جیٹ طیارے صبح 5:30 بجے گر کر تباہ ہوئے تھے اور دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے۔ حادثے کے بعد فضائیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی ہے۔ جس کے بعد انکشاف ہوگا کہ دونوں طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے یا حادثہ کسی اور وجہ سے پیش آیا۔ معلومات کے مطابق حادثے کے وقت سخوئی 30 میں دو پائلٹ تھے جبکہ میراج 2000 میں ایک پائلٹ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 پائلٹ محفوظ ہیں جبکہ فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر تیسرے پائلٹ کے مقام پر روانہ ہو گیا تھا۔


خیال رہے کہ سے کچھ دیر پہلے یوپی کے آگرہ سے اڑان بھرنے والا طیارہ راجستھان کے بھرت پور ضلع کے اوچھین علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ غنیمت رہی کہ یہ ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں کریش نہیں ہوا۔ ضلع کلکٹر آلوک رنجن نے بتایا کہ بھرت پور میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔