اٹارسی ریلوے جنکشن پر ٹل گیا بڑا حادثہ، پیسنجر ٹرین کے دو کوچ پٹری سے اترے، کم رفتار نے بچائی لوگوں کی جان

ٹرین نمبر 01663 رانی کملاپتی اسٹیشن سے سہرسہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، ٹرین تقریباً 6.15 بجے شام اٹارسی ریلوے اسٹیشن پہنچنے والی تھی، پلیٹ فارم نمبر 2 پر پہنچنے سے پہلے ہی 2 اے سی کوچ بے پٹری ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>بے پٹری ہوئی ٹرین، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بے پٹری ہوئی ٹرین، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ایک بار پھر مسافر ٹرین حادثہ کا شکار ہو گئی ہے، لیکن غنیمت رہی کہ کم رفتار کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ حادثہ مدھیہ پردیش کے اٹارسی ریلوے جنکشن پر پیش آیا ہے جہاں مسافر ٹرین کے 2 اے سی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثہ کی وجہ سے مسافروں میں زبردست چیخ و پکار مچ گئی اور ٹرین کی رفتار جب بہت دھیمی ہو گئی تو کچھ لوگ کودتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔ ریلوے افسران نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے، لیکن لگاتار ہو رہے ٹرین حادثات نے پھر سے حکومت کے سامنے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین نمبر 01663 (سمر اسپیشل) رانی کملاپتی اسٹیشن سے سہرسہ (بہار) کے لیے اپنے وقت 4.30 بجے روانہ ہوئی تھی۔ اس ٹرین کو 6.15 بجے اٹارسی ریلوے اسٹیشن پر پہنچنا تھا اور وقت پر یہ پہنچ بھی رہی تھی، لیکن پلیٹ فارم نمبر 2 پر پہنچنے سے ٹھیک پہلے اس کے 2 اے سی کوچ (بی 1 اور بی 2) پٹری سے اتر گئے۔ چونکہ ٹرین اسٹیشن پر پہنچنے والی تھی اس لیے رفتار کم تھی، اور اسی کم رفتار نے ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا، ورنہ کئی جانوں کا نقصان ہو سکتا تھا۔


پٹری سے اترے کوچ کو بہت سرگرمی دکھاتے ہوئے پٹری پر ڈالا گیا اور ضروری جانچ کے بعد ٹرین کو آگے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ یہ ٹرین اٹارسی جنکشن سے شام 6.25 بجے کھلنی تھی، لیکن اس حادثہ کی وجہ سے 8.25 بجے شب میں ٹرین کھل پائی۔ مقامی ریلوے افسران نے حادثہ کی جانچ شروع کر دی ہے اور پتہ لگانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ آخری ٹرین کے ڈبے پٹری سے نیچے کس طرح اتر گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔