جھارکھنڈ لنچنگ پر محبوبہ مفتی چراغ پا، پوچھا ’یہ سب کا وشواس جیتنے کا کون سا طریقہ؟‘

محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ مودی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’’تبریز انصاری کو بی جے پی کی حکومت والی ریاست جھارکھنڈ میں لنچ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا، کیا یہی این ڈی اے 2 کا نیا انڈیا ہے؟‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جھارکھنڈ میں تبریز انصاری نامی ایک شخص کی ہجوم کے ہاتھوں پٹائی کے بعد موت واقع ہونے پر موجودہ مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ یہ سب کا وشواس جیتنے کا کون سا طریقہ ہے؟

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ مودی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’’تبریز انصاری کو بی جے پی کی حکومت والی ریاست جھارکھنڈ میں لنچ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا، ایک ہجوم نے انہیں جے شری رام کا نعرہ نہ دینے کی پاداش میں بے دردی کے ساتھ زد کوب کیا، کیا یہی این ڈی اے دوم کا نیا انڈیا ہے؟ یہ کون سا طریقہ ہے سب کا وشواس جیتنے کا؟‘‘


واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کے کھرسواں میں چوری کے شک میں بھیڑ نے ایک 24 سالہ مسلم نوجوان کو اس قدر بے رحمی سے پیٹا کہ اس کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ تبریز انصاری نام کے نوجوان کو کئی گھنٹوں بری طرح پیٹا گیا۔ اس دوران اس سے جے شری رام اور جے ہنومان کے نعرے بھی لگوائے گئے۔ 18جون کو نوجوان کی پٹائی کرنے کے بعد پولس کے حوالہ کر دیا گیا تھا جہاں 22 جون کو اس کی حالت خراب ہوگئی، پولس اس نوجوان کو اسپتال لے کر گئی جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔