بیٹنگ ریٹریٹ سے انگریزی دھن ہٹانے پر ترنمول ناراض
’ابائیڈ ود می‘ مہاتما گاندھی کی پسندیدہ دھن تھی، یہ 1950 سے ہر سال چلائی جا رہی تھی، لیکن اس بار بیٹنگ ریٹریٹ پروگرام سے اس دھن کو ہٹا دیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر اور ترجمان ڈیرک اوبرائن نے اس سال منعقد ہونے والے بیٹنگ ریٹریٹ پروگرام سے گاندھی جی کی پسندیدہ ’’ابائیڈ ود می‘‘کی دھن کو ہٹانے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سوچا، لیکن شاذ و نادر ہی کبھی میں نے کسی چرچ یا چیپل میں ’’ابائیڈ ود می‘‘کو سنا ہے۔ جب سے میں اسکول میں تھا ہر سال دہلی کی ہائی اسٹریٹ پر بیٹنگ ریٹریٹ کے دوران سنتے آئے ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، آخر ہم گڈ گورننس ڈے منانے والوں سے اور کیا امید رکھ سکتے ہیں۔
بیٹنگ ریٹریٹ پروگرام کے دوران 1950 سے ابائیڈ ود می پروگرام میں شامل کیا جاتارہا ہے، لیکن مرکزی حکومت نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ابائیڈ ود می کو بیٹنگ ریٹریٹ پروگرام سے نکال دیا گیا ہے، حکومت نے اب پروگرام میں زیادہ سے زیادہ ہندوستانی دھنیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام میں صرف ہندوستانی دھنیں شامل کی جارہی ہیں۔ اے میرے وطن کے لوگوں ایک ہندوستانی دھن ہے اور یہ ملک کے ان تمام لوگوں کا احترام کرتی ہے جنہوں نے ہندوستان کے دفاع اور خودمختاری کے لیے اپنی جانیں دیں۔
قابل ذکر ہے کہ ابائیڈ ود می مہاتما گاندھی کی پسندیدہ دھن تھی، یہ 1950 سے ہر سال چلائی جا رہی تھی، لیکن اس بار بیٹنگ ریٹریٹ پروگرام سے اس دھن کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2020 میں بھی اس ٹیون کو ہٹا دیا گیا تھا۔ لیکن، تنازع کے بعد، اسے ایک بار پھر 2021 میں شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ بیٹنگ ریٹریٹ پروگرام ہر سال 29 جنوری کو یوم جمہوریہ پروگرام کی اختتامی تقریب کے طور پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس دوران غروب آفتاب کے وقت آرمی بینڈ راج پتھ پر رائسینا ہل پر پرفارم کرتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔