دبئی ورلڈ ایکسپو 2020 میں مہاراشٹر کی دھوم، 25 ایم او یو پر ہوئے دستخط

میگنیکٹک مہاراشٹر 2.0 کے تحت ایم آئی ڈی سی نے 10851 لوگوں کے لیے ممکنہ براہ راست روزگار پیدا کیا ہے، ساتھ ہی تقریباً 15260 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری کے ساتھ 25 ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

تصویر ٹوئٹر @Subhash_Desai
تصویر ٹوئٹر @Subhash_Desai
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر حکومت دبئی میں ہو رہے ورلڈ ایکسپو 2020 میں حصہ لے رہی ہے۔ اکتوبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہو رہے اس ایکسپو میں مہاراشٹر کا نمائندہ وفد ریاست کے وزیر برائے صنعت سبھاش دیسائی کی قیادت میں شامل ہوا ہے۔ اس نمائندہ وفد میں محکمہ صنعت کے ایک سینئر افسر بھی شامل ہیں۔

مہاراشٹر ہمیشہ سے ایک عالمی سرمایہ کاری مرکز رہا ہے اور ملک کے کچھ سب سے بڑے اور سب سے کامیاب کاروباری گھرانوں کی بنیاد یہاں سے جڑی ہوئی ہے۔ اپریل 2020-2000 کے دوران ہندوستان کے مجموعی ڈائریکٹ غیر ملکی سرمایہ کاری یعنی ایف ڈی آئی کا تقریباً ایک تہائی حصہ مہاراشٹر میں ہی آیا ہے۔ اس طرح مہاراشٹر ملک میں اس محاذ پر سب سے آگے رہا ہے۔ مہاراشٹر میں جہاں 05-2004 میں 2543 کروڑ کی ایف ڈی آئی آئی تھی، وہیں 20-2019 میں یہ بڑھ کر 79216 کروڑ روپے پہنچ گئی ہے۔


مہاراشٹر کے محکمہ صنعت کی کوششوں، مضبوط پالیسیوں اور ریاستی حکومت کی دور اندیشی والی قیادت نے صنعتی ترقی کو فروغ دیا ہے اور سرمایہ کاروں کا بھروسہ بڑھایا ہے، جس سے مہاراشٹر ملک کے سب سے پسندیدہ سرمایہ کاری والے مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مہاراشٹر کا صنعتی شعبہ پھل پھول رہا ہے۔

میگنیٹک مہاراشٹر 2.0 کے تحت، جو کہ اب اپنے ساتویں ایڈیشن اور دبئی میں اپنے پہلے بین الاقوامی ایڈیشن میں ہے، ایم آئی ڈی سی نے 10851 لوگوں کے ممکنہ براہ راست روزگار پیدا کیا ہے، ساتھ ہی تقریباً 15260 کروڑ روپے، یعنی دو بلین ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری کے ساتھ 25 ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ جو ایم او یو طے ہوئے ہیں ان میں آٹو اور آٹو کمپونینٹس، لاجسٹکس، ای وی، ٹیکسٹائلس، ڈاٹا سنٹر، فارما، بایو ایندھن اور بجلی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سبھی خواہش مند ایف ڈی آئی سرمایہ کار ان شعبوں کے ہیں جن میں مہاراشٹر حکومت نے بہتر ایڈورٹائزنگ پالیسیاں بنائی ہیں۔ اس سے حکومت کی ترقیاتی اور بہتر حکمرانی میں سرگرمی سے متعلق پالیسی واضح ہوتی ہے۔


مہاراشٹر کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ 6 ممالک یعنی جاپان، سنگاپور، سویڈن، کوریا، جرمنی اور اٹلی کی کمپنیاں مہاراشٹر میں سرمایہ کاری کریں گی۔ ایف ڈی آئی ملک اور ریاست کی معاشی ترقی کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک نظام ہے جس کے لیے دبئی ورلڈ ایکسپو جیسے عالمی انعقادات میں حصہ لینا ضروری ہے۔ اس ایکسپو میں مہاراشٹر نے ایک شاندار انعقاد کے ساتھ شروعات کی ہے جس میں ریاست کی ثقافت، تاریخ، فن اور صنعتی طاقت کو ظاہر کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔