مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری، پہلی خاتون الیکشن کمشنر کی بھی موت

مہارشٹر کی پہلی خاتون الیکشن کمشنر اور سینئر ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نیلما ستیہ نارائن کی جمعرات کی صبح کورونا وائرس کے سبب نجی اسپتال میں موت ہو گئی

تصویر بشکریہ ’ممبئی لائیو ڈاٹ کام‘
تصویر بشکریہ ’ممبئی لائیو ڈاٹ کام‘
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: مہارشٹر کی پہلی خاتون الیکشن کمشنر اور سینیئر ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نیلما ستیہ نارائن کی جمعرات کی صبح کورونا وائرس کے سبب نجی اسپتال میں موت ہو گئی۔ 72 سالہ سبکدوش افسر کو کچھ دن پہلے ہی کورونا وائرس ہوا تھا حال اور ہی میں ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ انہیں علاج کے لئے اندھری ایسٹ میں واقع سیون ہلز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

1972 بیچ کی خاتون آئی اے ایس افسر ستیہ نارائن کو ریاست کی پہلی خاتون چیف الیکشن کمشنر ہونے کا شرف حاصل ہے۔ ان کے ہمراہ اپنی خدمات انجام دینے والے دیگر اعلی سرکاری افسران انہیں ایک سخت لیکن منصفانہ عہدیدار کے طور پر یاد کرتے ہیں۔


وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، سپریا سولے اور انل پرب سمیت مختلف سیاسی لیڈران نے ستیہ نارائن کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل بی ایم سی کے ایڈیشنل سٹی کمشنر (ایچ ایسٹ وارڈ) اشوک کھیرنار کی بھی ہفتہ کے روز کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔

اپنے سرکاری فرائض کے علاوہ ستیہ نارائن ایک مصنفہ بھی تھیں اور انہوں نے مراٹھی میں درجنوں کتابیں بھی لکھی تھیں۔ ستیہ نارائن نے مہاراشٹر میں سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری کے سینیئر عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Jul 2020, 1:11 PM