مہاراشٹر: دسہرہ کے موقع پر طاقت کا مظاہرہ کریں گے ادھو اور شندے

مہاراشٹر میں دسہرہ کے موقع پر ادھو ٹھاکرے اور وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت میں الگ الگ ریلیاں ہوں گی۔ شیواجی پارک میں ادھو کی قیادت میں اور آزاد میدان میں شنڈے کی قیادت میں ریلی کا انعقاد ہوگا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: مہاراشٹر میں دسہرہ کے موقع پر شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے دھڑے اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والے دھڑے ریلی کا انعقاد کریں گے۔ ان ریلیوں میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ دونوں دھڑوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی ریلی میں لاکھوں حامی جمع ہوں گے۔ ٹھاکرے دھڑے کی ریلی شیواجی پارک میں، جبکہ شندے دھڑے کی کی ریلی آزاد میدان میں منعقد ہوگا۔

شیوسینا گزشتہ 6 دہائیوں سے دسہرہ کے موقع پر ریلیاں نکال رہی ہے۔ تاہم گزشتہ سال پارٹی میں پھوٹ کے بعد دو دھڑے بن گئے تھے اور اب دونوں دھڑے الگ الگ جلسے کرتے ہیں۔ دونوں گروپوں کی ریلیوں کے پیش نظر ممبئی میں پولیس کا نظام سخت ہے۔

اس ریلی کے حوالے سے ادھو دھڑے کی شیو سینا نے سوشل میڈیا پر بھی کئی ویڈیو شیئر کی ہیں اور لوگوں سے اس ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ پیر کو جاری ایک ویڈیو میں شیوسینا کے آغاز سے لے کر اب تک کے سفر کا ذکر کیا گیا ہے۔


شیوسینا (یو بی ٹی) نے اس دسہرہ پر ریلی کے لیے ایک پارٹی، ایک خیال اور ایک میدان کا نعرہ دیا ہے۔ دوسری طرف شندے کی قیادت والی شیو سینا نے بھی آزاد میدان ریلی کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پیر کو سی ایم ایکناتھ شندے نے خود آزاد میدان کا دورہ کیا اور وہاں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جلسے کے لیے پارٹی کارکنوں کو اہم ہدایات بھی دیں۔

اس سلسلے میں شیو سینا کے رہنما اور سی ایم ایکناتھ شندے نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ہم نے کچھ سال پہلے ایک فیصلہ لیا تھا۔ ہم بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔ شندے نے لکھا – کل اس آزاد میدان سے شیوسینکوں کے منہ سے ایک بار پھر گرج سنائی دے گی۔ اس بار سابق وزیر وجے باپو شیوتارے اور پارٹی میں میرے تمام اہم ساتھی موجود ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔