مہاراشٹر: ستارا میں قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد کشیدگی، انٹرنیٹ بند، دفعہ 144 نافذ
کولہاپور کے خصوصی آئی جی سنیل پھولاری نے کہا کہ ہم عام طور پر شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی شرارتی پوسٹ اور افواہوں کا شکار نہ ہوں
کولہاپور: کولہاپور کے خصوصی آئی جی سنیل پھولاری نے کہا کہ ہم عام طور پر شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی شرارتی پوسٹ اور افواہوں کا شکار نہ ہوں۔ ستارا ضلع میں امتناعی حکم جاری کیا گیا ہے۔ دو روز کے لیے انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
مہاراشٹر کے ستار۱ میں سوموار کی صبح کچھ قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹس پر گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے امتناعی احکامات نافذ کر دیے اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔
کولہاپور کے خصوصی آئی جی سنیل پھولاری نے کہا کہ ہم عام طور پر شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی شرارتی پوسٹ اور افواہوں کا شکار نہ ہوں۔ ستارا ضلع میں امتناعی حکم جاری کیا گیا ہے۔ دو روز کے لیے انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
لہٰذا عمومی طور پر صورتحال فی الحال مکمل کنٹرول میں ہے اور اب یہ معمول ہے۔ ہماری نگرانی مستقبل میں بھی جاری رہے گی، احتیاطی تدابیر کے طور پر فورس کی کافی تعیناتی ہے۔ ہم نے ستارا اور آس پاس کے اضلاع سے مناسب پولیس افسران اور اہلکار فراہم کیے ہیں۔ ستارا ضلع میں مسلح گارڈز اور موبائل پٹرولنگ تعینات کی گئی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیر شیخ نے کہا ’’10 ستمبر کو پسوالی میں ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ایک قابل اعتراض پوسٹ کی۔ لوگوں نے اس پوسٹ کو غلط سمجھا اور اس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا۔ ستارا پولیس نے فوری طور پر صورتحال پر جوابی کارروائی کی اور اسے قابو میں کر لیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضرورت ہے وہاں کافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور صورتحال اب پرامن ہے، انہوں نے لوگوں سے چوکس اور محتاط رہنے کی اپیل کی۔
شیخ نے ایک بیان میں اپیل کی، ’’لوگ افواہوں پر یقین نہ کریں، معاشرے میں تفرقہ پھیلانے والے پیغامات کو سوشل میڈیا کے ذریعے نہ پھیلایا جائے تاکہ امن و امان کے کسی بھی مسئلے سے بچا جا سکے۔ ہوشیار رہیں، چوکس رہیں اور اگر آپ کو کوئی ناخوشگوار واقعہ نظر آئے تو فوراً حکام سے رابطہ کریں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔