’’ذاکر حسین اسکیم برائے مدرسہ جدید کاری“ کے تحت ایک کروڑ 80 لاکھ 60 ہزار منظور
اورنگ آباد ڈیوژن کے 4 اضلاع کے91 مدرسوں کے لیے سب سے زیادہ ایک کروڑ 36 لاکھ 20 ہزار منظور
مہاراشٹرریاست میں رجسٹرڈ مدارس کی جدید کاری کے لئے11 اکتوبر 2013 کی حکومتی قرارداد کے مطابق جدید کاری کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے قائم کردہ "ذاکر حسین اسکیم برائے مدرسہ جدید کاری " کے تحت جدید کاری کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے حکومت کی جانب سے آج جاری کردہ ایک حکم کے مطابق سال رواں ریاست کے 121رجسٹرڈ مدارس کے لیے ایک کروڑ 80 لاکھ 60 ہزار کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ یہ گرانٹ ریاست کے جملہ 8 ڈیوژنوں میں سے صرف 4 ڈیوژن ، کوکن، امراوتی ، اورنگ آباد اور ناگپور کے لیے منظور کی گئی۔
واضح رہے کہ ،مدرسوں میں تعلیم پانے والے مختلف عمر گروپ کے نئے طلباءکو روایتی مذہبی تعلیمات کے علاوہ ،سائنس ، حساب ، سماجیات ، ہندی ، مراٹھی، انگریزی اور اردو مضامین کی تعلیم دے کر انھیں مرکزی دھارے میں لانے نیز جو طلباء سرکاری اسکولوں میں نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہوں کلاسوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں انھیں کو وظائف فراہم کرنے ، تاکہ ان طباء کا تعلیمی استعداد میں اضافہ ہو ، اس سلسلے میں لائبریری مدرسوں کی جدید کاری اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے میں مدد دینے کی غرض سے حکومت کی جانب سے گرانٹ دینے کے لیے "ذاکر حسین اسکیم برائے مدرسہ جدید کاری " 11 اکتوبر 2013 سے شروع کی گئی تھی۔ اور اس اسکیم کے لئے سال 2020-2021 کے لئے کل 10 کروڑ روپے منظور کیا گیا ۔
آج جاری حکم نامہ کے مطابق کوکن ڈیوژن کے تھانہ ضلع کے 13 مدرسوں کو 18 لاکھ، امراوتی کے واشم ضلع کے 12 مدرسوں کو 21 لاکھ اور بلڈھانہ ضلع کے مدروسوں کو ایک لاکھ 40 ہزار، اورنگ آباد ڈیوژن میں اورنگ آباد ضلع کے 80 مدرسوں کو ایک کروڑ 16 لاکھ، جالنہ کے 7 مدرسوں کو 13 لاکھ 80 ہزار، پربھنی کے 3 مدرسوں کو 4 لاکھ 80 ہزار، ہنگولی ضلع کے ایک مدرسے کو ایکھ لاکھ 20 ہزار، ناگہور ڈیوژن کے وردھا ضلع کے 3 مدرسوں کو 4 لاکھ اس طرح ایک کروڑ 80 لاکھ 60 ہزار کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔