کورونا کے سامنے بے بس ہے مہاراشٹر-گجرات، یہاں اب تک 629 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر اور گجرات میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 597 اور گجرات میں 338 مزید افراد پازیٹو پائے گئے ہیں جس سے لوگ دہشت میں ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مہاراشٹر اور گجرات میں کورونا وائرس (كووڈ 19) سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالترتیب 597 اور 338 لوگ متاثر ہوئے ہیں جو ملک کی الگ الگ ریاستوں میں اس دوران سامنے آئے متاثرین کے اعداد و شمار کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد میں مزید 32 کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر432 ہو گئی اور گجرات میں 16 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 197 ہو گئی۔ گویا کہ صرف ان دونوں ریاستوں میں مہلوکین کی مجموعی تعداد 629 ہو گئی ہے۔ یہ ہندوستان میں اب تک ہوئی 1074 اموات کی نصف سے بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 33050 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1074 ہو گئی ہے۔ وہیں اب تک 8325 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد الگ الگ اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔