لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی جائے گی : ادھو

کورونا وبا کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے لیکن مریضوں کی تعداد 10 سے 15 اضلاع میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اس سے بلیک فنگس کے خطرے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر یو این آئی
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے یکم جون کے بعد کچھ اضلاع میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کی پابندی میں آہستہ آہستہ نرمی برتنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو دیر کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے وبا کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے ، لیکن مریضوں کی تعداد 10 سے 15 اضلاع میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اس سے میوکرومائکوسس (بلیک فنگس) کے خطرے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثنا مرکزی حکومت نے کووڈ کنٹینمنٹ کے رہنما خطوط کو 30 جون تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ اس میں ، ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی صورتحال کے مطابق مرحلہ وار پابندیوں میں نرمی دیں۔


واضح رہے دہلی حکومت نےاعلان کر دیا ہےکہ وہ 31 مئی سے انلاک کرنےکےعمل کو شروع کر ےگی اور اس نےکچھ کارخانوں اور تعمیراتی سرگرمیوں کو مشروط اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں کورونا کے تازہ معاملوں میں بھی بہت کمی آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔