مہاراشٹر حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی کو گھٹاکر 5 فیصد سے2 فیصد کیا

کووڈ 19 کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے اثر نےتمام کاروباروں کو متاثر کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست کی معیشت بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ لہذا ریاستی حکومت نے معیشت میں جان ڈالنے کے لئے اہم فیصلے کیے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ریرا فلنگ
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ریرا فلنگ
user

یو این آئی

مہا راشٹرا کی ریاستی حکومت نے آج گھر خریدنے والوں کو بڑی راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے اسٹامپ ڈیوٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے31دسمبر تک عارضی طور پر اسٹامپ ڈیوٹی5 فیصد سے2 فیصد ہوجائے گی۔ یکم جنوری سے31 مارچ تک اسٹامپ ڈیوٹی 3 فیصد ہوگی۔ کہا جاتا ہے کہ حکومت نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔

کووڈ 19 کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے اثر نےتمام کاروباروں کو متاثر کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست کی معیشت بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ لہذا ریاستی حکومت نے معیشت میں جان ڈالنے کے لئے اہم فیصلے کیے۔ اس پس منظر میں حکومت نے تعمیراتی شعبے کو بحال کرنے کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مروجہ اسٹیمپ ڈیوٹی کو کم کرنے کا فیصلہ آج یہاں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا۔ جائداد کی منتقلی پر موجودہ اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکم ستمبر2020 سے31 دسمبر 2020 تک کی مدت میں اس میں3 فیصد اور یکم جنوری 2021سے 31مارچ 2021تک کی مدت میں 2 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسی طرح آج کے کابینہ اجلاس کے اہم فیصلوں کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کے شہری علاقوں میں صحت کی خدمات کے لئے۷ باقاعدہ عہدوں کے قیام کی منظوری جس میں ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے شامل ہیں۔ریاست میں ماہی گیروں کو خصوصی سانگرا گرانٹ کی کابینہ سے منظوری ملے گی۔سالانہ ٹیکس ادا کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کو یکم اپریل سے30 ستمبر2020 تک کی مدت میں ٹیکس کی چھوٹ ملے گی۔

کابینہ کے تمام فیصلے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے پس منظر میں لئے گئے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کو چھوڑ کر ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں8 میونسپل کارپوریشنوں اور7 میونسپل علاقوں کے لئے کچی آبادی اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری۔ضلع ناسک میں کاشتی (تالہ مالیگاؤں) میں زرعی سائنس کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری۔ اس میں گورنمنٹ کالج آف ایگریکلچر ، ہارٹیکلچر کالج ، کالج آف فوڈ ٹکنالوجی ، کالج آف ایگری بیزنیس مینجمنٹ اور کالج آف زرعی انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی قائم کی جائیں گی۔


چیف سکریٹری نے آج کابینہ کے اجلاس میں کہا ، مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔