مہاراشٹر میں رمضان کی گائیڈ لائن جاری، اجتماعی نماز، تراویح اور مساجد میں افطارپر پابندی

گائیڈلائن سے مسلمانوں میں مایوسی پائی جارہی ہے خاص طورسے تاجر طبقہ بڑاپریشان ہے کیوں کہ امسال بھی سال گزشتہ کی طرح روایتی رمضان بازار نہیں لگ سکیں گے ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ریاست مہاراشٹر میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی وزارت داخلہ نے رمضان المبارک کے لئےگائیڈ لائن جاری کی ہے جس کے مطابق اجتماعی نماز،نماز تراویح اور مساجدمیں افطار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کےایک بہت بڑے طبقے نے اور علماکرام اور مسلم تنظیموں نے ریاستی حکومت سے درخواست کی تھی کہ رمضان المبارک کے دوران لگنے والے نائٹ کرفیومیں ڈھیل دی جائے اور بجائے رات آٹھ بجے سے کرفیوجاری ہونے کے اوقات میں تبدیلی کی جائے اوردس بجے سے کرفیونافذ کیاجائے تاکہ مسلمان تراویح کی نماز اداکرسکیں ۔


اس ضمن میں جمعیت علماسمیت کئی ایک ملی تنظیموں نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت بھی داخل کی ہے اور حکومت سے درخواست بھی کی ہے کہ رمضان المبارک کے اس مہینے میں مسلمانوں کو کرفیوکے دوران رعایت دی جائے اور ان کے مذہبی فرائض کو اداکرنے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے اب تک اس عرضداشت کی سماعت نہیں کی ہے اور آج سے ہی چاند نظر آنے کے بعد نماز تراویح کااہتمام کیاجاتاہے۔

ریاستی حکومت نے جو گائیڈ لائن جاری کی ہے اس کے مطابق اس کے ساتھ ہی بھیڑبھاڑپر قابو پانے کے لئے افطار بازاروں اور خریداری کے لئے مخصوص اوقات کا تعین کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا اصول و ضوابط پرپابندی لازمی ہے اورکورونا اصول کی خلاف ورزی پر کارروائی کا بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔


ممبئی اور ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاستی سرکار نے حکمنامہ میں کئی پابندیاں عائد کی ہیں مساجد کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی بلا ضرورت نکلنے پرپابندی ہے۔ مساجد میں اجتماعی تراویح وعظ اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائدکر دی گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کے پھیلاؤ کی شدت کی وجہ سے رمضان المبارک میں مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مسلم قائدین کے معرفت رمضان سادگی سے منانے کے لئے بیداری مہم بھی شروع کی گئی ہے اورآن لائن مذہبی نشریات کی اجازت دی گئی ہے۔ ممبئی میں رمضان میں اسٹال لگانے کی بھی ممانعت ہے یہ گائڈ لائن ریاستی سرکارکے وزارت داخلہ نے جاری کی ہے ۔ ممبئی اور ریاست بھر میں کورونا کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ بھیڑبھاڑ کو قابو کیا جائے ۔

اس گائیڈلائن سے مسلمانوں میں مایوسی پائی جارہی ہے خاص طورسے تاجر طبقہ بڑاپریشان ہے کیوں کہ امسال بھی سال گزشتہ کی طرح روایتی رمضان بازار نہیں لگ سکیں گے ۔عام طور سے افطار کے سامان اسٹالوںپر ہی فروخت ہوتے ہیں اوراسٹال لگانے پر پابندی سے افطارکے سامانوں کا دستیاب ہونابھی مشکل نظر آرہاہے ۔رمضان کے آخری عشرے میں عید کی تیاری کیلئے جو بازارلگتاتھاوہ بھی اب نہیں لگ پائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Apr 2021, 7:11 AM