مہاراشٹر: کورونا مریضوں کا علاج کرنے والا پھل فروش گرفتار
ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرضی ڈاکٹر چندن نریش چودھری ناگپور ضلع میں اپنی ڈسپنسری میں کووڈ-19مریضوں کا علاج کررہا تھا۔
ناگپور: مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں ایک پھل فروش کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم پھل فروش خودکو ڈاکٹر بتاتا ہے۔ پولیس کے مطابق چندن نریش چودھری ناگپور کے کامپٹی علاقہ کا رہنے والا ہے جو پہلے پھل اور آئس کریم فروخت کرتا تھا اور بعد میں اس نے الیکٹریشین کا کام بھی شروع کیا۔ ملزم چودھری گزشتہ پانچ برسوں سے اوم نارائن ملٹی پرپز سوسائٹی کے نام سے ایک مذہبی ڈسپنسری بھی چلاتا تھا جہاں وہ مریضوں کا آیوروید طریقہ سے علاج کیا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فرقہ پرستوں کی فصل کو کھاد پانی ملنا بند!... نواب علی اختر
ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ فرضی ڈاکٹر نے ناگپور ضلع میں اپنی ڈسپنسری میں کووڈ-19مریضوں کا علاج کررہا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس کے کسی جاننے والے نے اس معاملہ کی شکایت ضلع پولیس کو دی۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد چودھری کی ڈسپنسری پر چھاپہ مارا اور خودکو ڈاکٹر بتانے والے کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس نے ڈسپنسری سے آکسیجن کے سلنڈر، سرینج اور دیگر طبی آلات بھی ضبط کئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کو مہاراشٹر پریکٹشنرس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔