مہاراشٹر: فڑنویس کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے وکیل کے خلاف مکوکا کے تحت ایف آئی آر

ناگپور امپرومنٹ ٹرسٹ کے ڈویژنل انجینئر پنکج پاٹل نے اوئیکے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ جس کے بعد اوئیکے اور 6 دیگر کے خلاف مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ 1999 (مکوکا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے وکیل اور سماجی کارکن ستیش اوئیکے کے خلاف مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سماجی کارکن اوئیکے کے علاوہ 6 دیگر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان 6 افراد میں اوئیکے کے بھائی، بیوی اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔

ناگپور امپرومنٹ ٹرسٹ کے ڈویژنل انجینئر پنکج پاٹل نے اوئیکے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس کے بعد منگل کو مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ، 1999 (مکوکا) کے تحت اوئیکے اور چھ دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ الزام ہے کہ ان ساتوں نے مل کر زمین کے جعلی دستاویزات بنائے، جو اصل میں وٹھل دھاولے کی ملکیت تھی۔ اس وقت اس زمین کی ملکیت 1990 کی دہائی کے اواخر سے شہری اتھارٹی کے پاس ہے۔


اطلاعات کے مطابق سماجی کارکن ستیش اوئیکے ممبئی کی آرتھر جیل میں بند ہیں۔ اوئیکے نے مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔ انہوں نے مقامی عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2014 کے انتخابی حلف نامہ میں فڑنویس نے فوجداری مقدمات کی معلومات چھپائی تھیں۔

اس کے علاوہ اوئیکے نے جسٹس بی ایچ لویا کی پراسرار موت پر شکوک و شبہات پیدا کرتے ہوئے ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ سابق جسٹس لویا سہراب الدین شیخ کے فرضی انکاؤنٹر کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ موجودہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس کیس میں ملزم تھے۔ لویا کی موت 2014 میں شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔