مہاراشٹر: کانگریس رکن اسمبلی چندر کانت جادھو کا انتقال، وزیر اعلیٰ ادھو کا اظہارِ تعزیت
کانگریس رکن اسمبلی چندرکانت ایس جادھو کا گزشتہ ایک ہفتہ سے پھیپھڑوں کے انفکشن کا علاج چل رہا تھا، وہ پہلی بار 2019 کے عام انتخابات میں کولہا پور (شمال) سے کانگریس امیدوار کے طورپر منتخب ہوئے تھے۔
کولہا پور: مہاراشٹر میں کانگریس رکن اسمبلی چندر کانت ایس جادھو کا جمعرات کو علی الصباح حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 56 برس کے تھے۔ چندر کانت جادھو کے خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ کانگریس رکن اسمبلی کا گزشتہ ایک ہفتہ سے پھیپھڑوں کے انفکشن کا علاج چل رہا تھا۔ جادھو پہلی بار 2019 کے عام انتخابات میں کولہا پور (شمال) سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے دو بار مرتبہ انتخاب جیتنے والے شیو سینا امیدوار راجیش کھرساگر کو شکست دی تھی۔
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو کولہا پور (شمال) سے کانگریس کے رکن اسمبلی چندر کانت جادھو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ممبئی سے جاری ایک سرکاری پریس ریلیز میں دھو ٹھاکرے نے کہا کہ چندر کانت جادھو شاندار فٹ بال کھلاڑی تھے۔ انہوں نے کھیل کے جذبے کو ہمیشہ فروغ دیا۔ اس کے ساتھ ہی صنعت اور سیاست کے درمیان توازن بنائے رکھا۔
اس درمیان ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی جادھو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے چونکانے والی خبر ہے اور مہاوکاس اگھاڑی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔