مہاراشٹر: بی جے پی لیڈر کریٹ سومائیہ کے خلاف 100 کروڑ کا ہتک عزت کا مقدمہ، غیرذمہ دارانہ بیان بازی کا الزام

شیوسینا کے رکنِ اسمبلی پرتاپ سرنایک نے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات عائد کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے سابق رکنِ پارلیمنٹ کریٹ سومائیہ کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے

کریٹ سومائیہ / آئی اے این ایس
کریٹ سومائیہ / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

تھانے: مہاراشٹر میں تھانے سے شیوسینا کے رکنِ اسمبلی پرتاپ سرنایک نے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات عائد کرنے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکنِ پارلیمنٹ کریٹ سومائیہ کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

سرنایک نے جمعرات کے روز ایک باضابطہ بیان جاری کر کے کہا کہ سومائیہ گزشتہ کئی مہینوں سے میرے خلاف مختلف الزامات لگارہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کی جانب سے لگائے گئے الزامات نہ صرف بے بنیاد اور غیر ذمہ دار ہیں بلکہ اس سے ان کی (سرنایک) کی توہین بھی ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ سومائیہ میرے خلاف میڈیا میں بیانات دینے کے علاوہ بینر لگانے سمیت دیگر بدنیتی پر مبنی تکنیک کا استعمال کرنے میں بھی ملوث تھے۔ شیو سینا کے رکن اسمبلی سرنایک نے کہا کہ سومائیہ کی بیوی کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ) کی زمین پر بیت الخلاء کی تعمیر اور فرضی طریقوں سے پیسے وصول کرنے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ میں نے سومائیہ کی اہلیہ کی جعلسازی کا پردہ فاش کیا ہے اور حکومت نے اس معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے ، اسی وجہ سے سومائیہ ناراض ہیں اور میرے جھوٹے الزامات لگارہے ہیں۔

سرنائک نے کہا کہ انہوں نے (سرنایک) مجوزہ مقدمے کا نوٹس دینے سمیت تمام قانونی طریقہ کار پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مخصوص دیوانی مقدمہ تھانے عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔