مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں گزشتہ چھ مہینوں میں 458 کسانوں نے خودکشی کی

مہاراشٹر کے پسماندہ علاقہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں یکم جنوری سے 15 جولائی کے درمیان 458 پریشان اور مایوس کسانوں نے مبینہ طورپر خودکشی کی۔ڈویزنل کمشنر دفتر کے ذرائع نے یہاں سنیچر کو یہ اطلاع دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے پسماندہ علاقہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں یکم جنوری سے 15 جولائی کے درمیان 458 پریشان اور مایوس کسانوں نے مبینہ طورپر خودکشی کی۔ڈویزنل کمشنر دفتر کے ذرائع نے یہاں سنیچر کو یہ اطلاع دی۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق کسانوں کے خودکشی کا سب سے زیادہ معاملات خشک سالی سے متاثرہ بیڈ ضلع میں سامنے آئے ہیں۔ اس دوران بیڈ ضلع میں 104 کسانوں اور ہنگولی ضلع میں 20 کسانوں نے خودکشی کی۔


خودکشی کرنے والے 458 کسانوں میں سے 336 کسانوں کے کنبہ امدادی رقم حاصل کرنے کے اہل تھے۔ متعلقہ ضلع انتظامیہ نے 323 کسانوں کے کنبوں کوامدادی رقم دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری جانچ کے بعد 91 معاملات میں امدادی رقم پانے کا دعوی مسترد کردیا گیا جبکہ باقی 31 معاملات کی جانچ ابھی باقی ہے۔

مہاراشٹر کا مراٹھواڑہ علاقہ گزشتہ ایک برس سے شدید خشک سالی کی حالت کا سامنا کررہا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے کسان پریشان ہوکر خودکشی کا انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔