مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: شیوسینا یو بی ٹی نے ’مشعل تھام لو‘ نغمہ کیا جاری، بری طاقت کو مارنے کا عزم

انتخابی نغمہ جاری کرتے ہوئے شیوسینا یو بی ٹی چیف ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آج سے نوراتری شروع ہو گئی ہے، روایت کے مطابق ہم دسہرا جلسہ کے لیے شیواجی پارک میں ملیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>نغمہ جاری کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے و دیگر شیوسینا یو بی ٹی لیڈران، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ShivSenaUBT_">@ShivSenaUBT_</a></p></div>

نغمہ جاری کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے و دیگر شیوسینا یو بی ٹی لیڈران، تصویر@ShivSenaUBT_

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان آئندہ ہفتہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان سبھی پارٹیوں کی سیاسی سرگرمیاں دن بہ دن عروج کی طرف بڑھتی جا رہی ہیں۔ شیوسینا یو بی ٹی نے اپنے حامیوں میں جوش بھرنے کے لیے ایک نغمہ بھی جاری کر دیا ہے جو مراٹھی زبان میں ہے۔ یوں تو آج سے شاردیہ نوراتری تہوار شروع ہونے پر یہ نغمہ ماں دُرگا دیوی کو وقف کیا گیا ہے، لیکن اس نغمہ کے ذریعہ مہاراشٹر کی موجودہ حکومت کو ہدف بنایا گیا ہے۔

اس نغمہ کو ’مشعل تھام لو‘ (مشعل ہاتی دے) نام دیا گیا ہے۔ اس کو جاری کرتے وقت شیوسینا یو بی ٹی چیف ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’آج سے نوراتری شروع ہو گئی ہے۔ روایت کے مطابق ہم دسہرا جلسہ کے لیے شیواجی پارک میں ملیں گے۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’جگدمبا ایک تہوار ہے۔ مہیسا سور مردنی، اسُروں کا قتل کرنے والی ماتا کا دن، جنھوں نے اَسُروں کا قتل کیا۔‘‘


اس دوران ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے نظامِ قانون پر بھی سوال اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج ریاست میں انارکی کا ماحول ہے۔ ریاست میں نقل کا کھیل چل رہا ہے۔ پارٹی نے شیواجی مہاراج کی ریاست میں انارکی پھیلانے والی بری طاقتوں کی ہلاکت کے لیے ہی یہ نغمہ تیار کیا ہے۔ یہ نغمہ آج دیوی اور ریاستی عوام کے قدموں میں پیش ہے۔‘‘

شیوسینا یو بی ٹی نے جو نغمہ جاری کیا ہے وہ فی الحال آڈیو فارمیٹ میں ہے۔ اس میں جن الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے بھی اس نغمہ کو جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’ہم گزشتہ ڈھائی سال سے انصاف کے مندر کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔ اس لیے ہے جگدمبا اب دروازہ کھول دو۔ ہم عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں۔ آج ریاست میں خواتین پر مظالم ہو رہے ہیں۔ یہ ایک غیر آئینی حکومت ہے۔‘‘ عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے ادھو کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ اگر آپ جگدمبا کو دل سے پکاریں گے تو وہ دوڑی چلی آئیں گی۔ ساتھ ہی انھوں نے لوگوں سے اس نغمہ کو ریاست کے گوشہ گوشہ تک پہنچانے کی اپیل کی۔ آخر میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم دسہرے پر ملاقات کریں گے، ہماری لڑائی عوام کی عدالت میں شروع ہو چکی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔