’لگتا ہے بائیڈن کی طرح پی ایم مودی بھی اپنی یادداشت کھو چکے ہیں‘، مہاراشٹر میں راہل گاندھی کا شدید حملہ

راہل گاندھی نے کہا ’’لوک سبھا کے اندر میں نے بولا کہ ریزرویشن کی جو 50 فیصد کی دیوار ہے، ہم اسے توڑ کر دکھائیں گے۔ وزیر اعظم کی یادداشت چلی گئی ہوگی اور کہنے لگے کہ راہل گاندھی ریزرویشن کے خلاف ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے اینایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کی تشہیری مہم کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی پر زوردار انداز میں حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یادداشت امریکی صدر جو بائڈن کی طرح چلی گئی ہے۔ راہل نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’میری بہن پرینکا گاندھی نے مجھے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک خطاب سنا ہے، کہہ رہی تھی کہ جو ہم بولتے ہیں وہی وزیر اعظم بولتے ہیں۔ پتہ نہیں شاید یادداشت چلی گئی ہے۔ جیسے امریکی صدر بھول جایا کرتے تھے کہ کیا بولنا ہے، کچھ ویسا ہی ہو رہا ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’وہاں (امریکہ میں) یوکرین کے صدر آئے اور امریکی صدر کہہ رہے ہیں کہ روس کے صدر آئے ہیں۔ پھر ان کے پیچھے سے کسی نے بتایا کہ یہ روس کے نہیں یوکرین کے صدر ہیں۔ ان کی یادداشت چلی گئی تھی۔ ٹھیک اسی طرح ہمارے وزیر اعظم کی یادداشت چلی گئی ہے۔ پتہ نہیں وہ اگلی ریلی میں عوام کے سامنے یہ بولنے لگیں کہ مہاراشٹر کی حکومت سویا بین کے لیے 60 ہزار روپے فی کوئنٹل دیتی ہے۔ میں نے کہا کہ بی جے پی آئین پر حملہ کر رہی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ کانگریس پارٹی آئین پر حملہ کر رہی ہے۔‘‘


راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ ’’لوک سبھا کے اندر میں نے بولا کہ ریزرویشن کے متعلق جو 50 فیصد کی دیوار ہے، ہم اسے توڑ کر دکھائیں گے۔ وزیر اعظم کی یادداشت چلی گئی ہوگی اور کہنے لگے کہ راہل گاندھی ریزرویشن کے خلاف ہے۔ اگلی میٹنگ میں وہ یہ بھی کہیں گے کہ راہل گاندھی ذات پر مبنی مردم شماری کے خلاف ہے۔ میں نے ان کے سامنے بولا کہ مودی جی ذات پر مبنی مردم شماری کراوئیں۔‘‘