مہاراشٹر: خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 679 نئے کیسز درج ، 39 افراد کی موت
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 679 نئے کیس سامنے آئے اور 39 مریضوں کی موت ہو گئی
اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 679 نئے کیس سامنے آئے اور 39 مریضوں کی موت ہو گئی۔ طبی عہدیداروں نے یہ اطلاع منگل کے روز دی ہے۔
تمام ضلع صدر دفاتر سے یونیوارتا کے ذریعہ موصولہ تفصیلات کے مطابق اس خطے کے آٹھ اضلاع میں ضلع اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 143 نئے معاملات سامنے آئے اور 14 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد بیڈ میں 155 نئے کیسز ، عثمان آباد میں 142نئے معاملات اور لاتور میں 45 نئے کیسز درج ہوئے جبکہ تینوں اضلاع میں چھ۔ چھ اموات کی اطلاع ملی ہے۔ وہیں جالنا میں انفیکشن کے 46 نئےمعاملات درج ہوئے اور پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، ناندیڈ میں 76 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، پربھنی میں 67 نئے کیسز اور ایک موت اور ہنگولی میں پانچ نئے کیسز درج ہوئے لیکن کوئی موت نہیں ہوئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ریاست میں کورونا کے 10،219 نئے کیس درج ہوئے ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 58،42،000 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران مزید 154 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1،00،470 تک جا پہنچی ہے۔ فی الحال ریاست میں 21،082 مزید مریضوں کی بازیابی کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 55،64،348 ہوگئی ہے۔ اس وقت ریاست میں فعال کیسز 1،74،320 ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔